9 جولائی 2013 - 19:30
ترکي کے شہراستانبول ميں عوام کے مظاہرے ايک بار پھرتيز

ترکي کے شہر استانبول ميں عوام نے ايک بار پھر مظاہرے تيز کر دئے ہيں ـ

ابنا: ہزاروں کي تعداد ميں مظاہرين منگل اور بدھ کي درمياني شب  شہر کي سڑکوں پر نکلے اور وزير اعظم رجب طيب اردوغان کي پاليسيوں کي مذمت کيخبروں ميں کہا گيا ہے کہ گزشتہ رات شروع ہونے والا احتجاج کا يہ سلسلہ بدھ  کي صبح تک جاري رہا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے جاتے رہے- مظاہرين کے ہاتھوں ميں ايسے بينر اور پلے کارڈ بھي تھے  جن پر مظاہرين پر پوليس کے تشدد کے خلاف نعرے درج تھے- مظاہرين نے حاليہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے تمام افراد کي رہائي کا بھي مطالبہ کيااس موقع پر سيکورٹي کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے اور پوليس کي واٹرکينن مشينيں بھي مظاہرے کے مقام پر کھڑي تھيں تاہم پوليس نے مداخلت سے گریز کيااس سے پہلے پير کے روز بھي مظاہرين نے استنبول ميں مظاہرے کئے تھے جن کے دوران پوليس نے آنسو گيس اور واٹر کين کا استعمال کرکے انہيں منتشر کرديا تھا....../169